شاہ رخ خان کا33سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل ایوارڈ 

شاہ رخ خان نے پہلا نیشنل ایوارڈ جیتنے پر سوشل میڈیا پر پیغام دیا

۰۲-اگست-۲۰۲۵
Shah Rukh Khan's first National Award in his 33-year film career

ویب ڈیسک:بالی وڈ کےبادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے 33 سالہ فلمی کیریئر میں بالآخر پہلا نیشنل ایوارڈ جیت لیا۔

شاہ رخ خان جوپوری دنیا میں ’کنگ آف بالی وڈ ‘کے نام سے جانے جاتے ہیں،انہوں نے 1992 میں فلم دیوانہ سے بھارتی فلمی دنیا میں قدم رکھا اور بہت جلد ہی وہ اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے لگ گئے۔ 

انہوں نے اپنے فلمی کیریئرکا آغاز’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، چک دےانڈیا، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی بہت سی مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے پوری دنیا میں اپنا آپ منوایا ہے۔ 

شاہ رخ خان نے اپنے33سالہ فلمی کیریئر میں کئی بڑے بڑے ایوارڈز جیتےہیں بلکہ انہیں دوسرے ملکوں کیطرف سے بھی کئی بین الاقوامی ایورڈزملےہیں لیکن وہ کبھی بھی اپنے ملک بھارت کا نیشنل ایوار ڈنہ جیت پائے،آخر کار شاہ رخ خان کا یہ خواب بھی پورا ہی ہوگیا ۔

انہیں یہ ایوارڈ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ میںاپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ملا ہے، بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایاکہ بھارت کے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز جیتنے والوں کا اعلان یکم اگست 2025کو کیا گیا۔

شاہ رخ خان 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم میں جاندار اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر بہترین اداکار کے نیشنل ایوارڈ کے حق دار ٹھہرائے گئے ہیں۔

شاہ رخ خان نے پہلا نیشنل ایوارڈ جیتنے پر سوشل میڈیا پر پیغام دیا، انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں نیشنل ایوارڈ جیتنے پر بھارتی حکومت اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔