ویب ڈیسک:پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ درِ فشاں سلیم اوراداکار بلال عباس کے نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں،جس پر اداکارہ کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
حال ہی میں درِفشاں سلیم نے ایک انٹرویو میں اپنے اور بلال عباس کے تعلق کو واضح کرتے لب کشائی کی،اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ کا اپنے ساتھی کیساتھ مطمئن ہونا لازمی ہے،ظاہر ہے آپ اپنے ساتھ فنکار کیساتھ خوش ہوں گے تب ہی رومانوی کردار نبھا سکیں گے۔
اگر دونوں کے تعلقا ت آپس میں روکھے سوکھے ہوئے تو آپ کی کیمسٹری سکرین پر کبھی بھی بہتر نہیں آئی گی،بلال اور میرا تعلق ایسا ہی ہے،ہم دونوں ساتھ خوشی فیل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پہلی بار سکرین پر بہترین جوڑی قرار پائی۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ جب سوشل میڈیا پر آپ کے اور بلال عباس کے نکاح کی خبریں وائرل ہوئیں تو آپکو کیسا لگا؟درفشاں کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں نظر انداز کرتی ہوں ،میں اپنی نجی زندگی کو نجی ہی رکھنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے بہت آسان فہم جواب دیتے کہا کہ میرے والد نے مجھے سکھایا ہے کہااپنے نجی معاملات اپنی پروفیشن سے دور رکھو،میں وہی کر رہی ہوں ،خفیہ رکھنے میں اور نجی رکھنے میں فرق ہوتا ہے۔
شادی کر نے کے بعد لوگ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں پہلے سے یہ افواہیں پھیلانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے شادی کر لی ہے۔