مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی میں بنجی چھلانگ لگا دی،ویڈیووائرل

انہوں نے چند ماہ قبل بھی یوگنڈا کے جنجا میں 165 فٹ کے پلیٹ فارم سے بنجی جمپ کیا تھا

۰۴-اگست-۲۰۲۵

ویب ڈیسک:مذہبی سکالر کے طور پر اپنے کام کے لیے مشہور ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بار پھر ایڈونچر اسپورٹس میں حصہ لینے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

تفصلات کے مطابق  اس بار ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر 430 فٹ کی بلندی سے بنجی چھلانگ لگائی ہے،  جس کی فوٹیج مذہبی سکالر نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں لکھا کہ 430 فٹ (130 میٹر یا 45 منزل) چھلانگ لگاتے ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سکالر نے انتہائی کھیلوں کو اپنایا ہو، انہوں نے چند ماہ قبل بھی یوگنڈا کے جنجا میں 165 فٹ کے پلیٹ فارم سے بنجی جمپ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی تھی، دونوں چھلانگیں مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ اور پیشہ ورانہ نگرانی میں کی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں، ڈاکٹر نائیک 30 سال کے وقفے کے بعد پاکستان واپس آئے تھے، وہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور جیسے شہروں میں ایک ماہ کے طویل لیکچر ٹور کے لیے رکے تھے، ان کا پاکستان کا پہلا دورہ 1992 میں ہوا تھا جہاں انہوں نے لاہور میں ڈاکٹر اسرار احمد سے ملاقات کی تھی۔