ایک اور معروف اداکارکی لاش گاڑی سے برآمد

ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

۰۵-اگست-۲۰۲۵
Another well-known actor's body was recovered from the car

ویب ڈیسک:جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کاکہنا ہے کہ جنوبی کورین اداکار سونگ یونگ کیو جنوبی سیول کے علاقے یونگ اِن میں ایک کار میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ 

ذرائع کے مطابق شہریوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی، ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی،اداکار کو19جون کو ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تقریباً 5 کلومیٹر تک گاڑی چلاتے رہے جو کہ جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

اس واقعے کے بعد انہیں بغیر حراست کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا تھا، تنازع کے بعد  اداکارکو کئی پراجیکٹس سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

کورین اداکار کے انتقال کے بعد اُن کے اہلخانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔