مکیش امبانی کا خاندان کس نسل کی گائے کا خاص دودھ پیتے ہیں؟

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی دنیا کے 18ویں  امیر ترین آدمی ہیں

۰۵-اگست-۲۰۲۵

ویب ڈیسک:بھارت کے ارب پتی خاندان مکیش امبانی دوسری اشیاء معیار کے حساب سے استعمال کرتے ہیں تو دودھ بھی خاص نسل کی گائے کا پیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ امبانی فیملی بھارتی 152 روپے فی کلو دودھ استعمال کرتے ہیں،یہ دودھ ایک اچھی ’’ہولسٹین فریزین‘‘کی گائے کا ہوتا ہے،اس نسل کی گائے کا دودھ وٹامنز سے بھرپو رہوتا ہے۔

یہ مہنگا دودھ پاکستانی 486روپے فی کلو ہے،جبکہ امبانی خاندان پونے کی ایک بہترین ڈیری سے دودھ منگواتے ہیں،’’ہولسٹین فریزین‘‘ نسل کی گائے اس لئے بھی الگ نسل کی مانی جاتی ہے کہ اس نسل کو پُر تعیش ماحول میں پرورش ملتی ہے۔

ان گائیوں کو آرام کیلئے خاص قسم کے پلاسٹک کے بنے گدوں سلایا جاتا ہے،یہ گائےصحت مند ہونے اور اچھی نسل ہونے کیوجہ سے دن میں 25 سے 30 لیٹر دودھ دیتی ہےجبکہ اشھی افزائش سے یہ گائے سالانہ 15000 لیٹر دودھ فراہم کر سکتی ہے،مکیش امببانی یہاں تک کہ ان کی بیوی ،بیٹے بہوئیں سب یہی اسی گائے کا دودھ استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی دنیا کے 18ویں  امیر ترین آدمی ہیں۔