ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر انکی شادی ایک فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے کرنے کی افواہیں سامنے آرہی ہیں۔
آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم دونوں کیجانب سے ابھی تک شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے،خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آئمہ بیگ اور زین احمد کے تعلقات کی خبریں سامنے آچکی ہیں اور دونوں کو مختلف عوامی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا جاچکا ہے۔