ایک نیوز:جان بچانے والی ادویات کی امپورٹ کے اجازت نامہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی درآمد پر استثنیٰ کے حکم نامہ میں پانچ سال کی توسیع کی گئی ہے،جان بچانے والی ناپیدادویات مشروط طور پر امپورٹ ہو سکیں گی ،کینسر، امراض قلب جیسی جان بچانے والی ادویات کی امپورٹ پر استثنی ہو گا۔
امپورٹڈ ادویات کے اجازت نامہ میں توسیع کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہوا ہے، سرکاری و نجی ہسپتال جان بچانے والی ناپید ادویات امپورٹ کر سکیں گے،جان بچانے والی ناپید ادویات کی امپورٹ ڈریپ کی پیشگی اجازت سے مشروط ہو گی۔
ہسپتال امپورٹ کردہ ادویات مارکیٹ میں فروخت اورتقسیم نہیں کر سکیں گے،ہسپتال درآمد شدہ ادویات علاج کیلئے استعمال کرنے کے پابند ہونگے ، درآمد شدہ ادویات کلینیکل ٹرائل، ٹیسٹ، تحقیق کیلئے استعمال پر پابندی ہو گی۔
سرکاری و نجی ہسپتال غیر رجسٹرڈ یا ناپید ادویات درآمد کر سکیں گے ، امپورٹڈ ادویات کی کسٹم کلیئرنس سے قبل ڈریپ سے سرٹفکیٹ لیا جائے گا،درآمد کنندگان ادویات کے استعمال کا ریکارڈ مرتب کرنے کے پابند ہو نگے، امپورٹ ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائیڈ ادویات کی درآمد کے پابند ہونگے۔