ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کر گیا ،جبکہ اختتام پر 2051 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 484 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 192 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
بازار میں 78 کروڑ 84 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،اسٹاک مارکیٹ میں 52 ارب 78 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 145،187 جبکہ کم ترین سطح 143،409 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 282روپے 57پیسے سے بڑھ کر 282روپے 67پیسے پر بند ہوا۔