وزیرِ اعظم کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان

الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے

۰۶-اگست-۲۰۲۵

ایک نیوز:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم  نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے،کاروبار اور سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی،الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔