ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبا ر کے اختتام پر 558 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 647 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،221 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 235 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
بازار میں 71 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 55 ارب 67 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 146،081 جبکہ کم ترین سطح 145،250 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا ،کاروبار کے اختتام پر ڈالر 282روپے 67پیسے سے کم ہوکر 282روپے 282روپے 56پیسے پر بند ہوا۔