ایک نیوز:اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،یکم اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ،زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔