ایک نیوز:اگست کے پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ05 فیصد کا اضافہ ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 1 اعشاریہ 73 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں ، 12 اشیاء سستی،جبکہ 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 9 روپے 26 پیسے مہنگے ہوئے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا، چکن فی کلو 16 روپے 62 پیسے مہنگا ہوا،جبکہ ڈیزل،دال مسور،جلانے کی لکڑی،تازہ دودھ، دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
رپوٹ کے مطابق رپورٹ ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 2 روپے تک سستے ہوئے، دال مونگ 4 روپے فی کلو تک سستی ہوئی، دال ماش کی قیمت میں 5 روپے تک کمی آئی، چاول،لہسن،آٹا اور گڑ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔