ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نااہلی ارکان سے سرکاری گاڑیاں اور کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطاق سابق اپوزیشن لیڈر ملک احممد خان بچھر اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم جاری کردیا گیا ،پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک احمد خان بچھر اور جنید افضل ساہی کو 3 روز میں سرکاری گاڑیاں واپس دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
جنید افضل ساہی کا سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے عہدہ ختم کردیا گیا ،جنید افضل ساہی سے گاڑی نمبر GBF-954 ٹویوٹا الٹس 1.6 سی وی ٹی واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد جنید افضل ساہی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہ رہے ہیں ،قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔
ملک احمد خان بچھر اور جنید افضل ساہی کو پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے گاڑی فوری واپس کرنے کی ہدایت کی ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔