ایک نیوز:پاک ایران گیس پائپ لائن پر ترجمان دفتر خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں، دونوں ممالک کے ٹیکنکل ٹیمز رابطے میں ہیں،اس معاملے پر جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوگا آگاہ کیا جائے گا۔
ترجمان دفترخا رجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور گہرے تعلقات ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے صدر مسعود پشکیان اور ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں ، پاکستان اور ایران نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مختلف امور پر بات کی۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان یوکرین کی طرف سے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے ، ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے اس الزام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔