کاروبار کا اختتام ،ہنڈرڈانڈیکس میں 264پوائنٹس کی کمی

انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا

۰۸-اگست-۲۰۲۵

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 264 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 45 ہزار 382 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 482 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،151 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 296 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

بازار میں 55 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 47 ارب 30 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 146،813 جبکہ کم ترین سطح 144،917 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 282روپے 56پیسے سے کم ہوکر 282روپے 47پیسے پر بند ہوا۔