کون ہیں پاکستان کی امیر ترین شخصیات؟2025 کی فہرست جاری

’’سید بابر علی‘‘ کا شمار 40 ارب پتی کاروباری خاندانوں میں پہلے نمبر ہے

16 August 2025

ایک نیوز:پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی،کون ہو گا سب سے ٹاپ پر،کون آتا ہے لسٹ میں سب سے نیچے کون؟معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں امیر ترین شخص’’ بیسٹ وے گروپ ‘‘کے ’’سر انور پرویز‘‘ پاکستان کی امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں،سر انور پرویز نے پاکستان میں 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

فہرست کے مطابق’’فوجی فاؤنڈیشن گروپ ‘‘پاکستان کا دوسرا بڑا امیر ترین گروپ ہے،اس گروپ کی  سرمایہ کاری 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز ہے جبکہ ’’ ٹبہ گروپ‘‘ پاکستان کا تیسرا امیر ترین کاروباری خاندان ہے،ٹبہ گروپ 1 ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کیساتھ تیسرا امیر ترین گروپ ہے۔

لِسٹ میں چوتھا نام’’ ٹوبیکو گروپ پاکستان ‘‘کا  ہے جو امیر ترین کاروباری گروپ ہے، ٹوبیکو نے ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہے اور لِسٹ میں چوتھے نمبر پر اپنی جگہ بنائی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق’’ابراہیم گروپ‘‘ کے’’ میر شکیل‘‘ پاکستان کی پانچویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں،اس گروپ نے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

لِسٹ میں چھٹا گروپ’’ آغا خان گروپ‘‘ ہے جس نے  954 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ چھٹا امیر ترین گروپ کہلوانے کا عزاز حاصل کیا ہے،’’ میاں منشاء‘‘ پاکستان کی ساتویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، میاں منشاء نے پاکستان میں 920 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر کےاپنا نام کمایا ہے۔

رپورٹ کے حساب سے ’’سید بابر علی‘‘ کا شمار 40 ارب پتی کاروباری خاندانوں میں پہلے نمبر ہے،’’پیکیجز گروپ‘‘ کے سید بابر علی 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں ۔

مزید تفصیلات کے مطابق ’’فاطمہ گروپ ‘‘کے ’’فواد مختار‘‘ دوسری بڑی کاروباری شخصیت  رہے ہیں،’’ گوہر اعجاز‘‘ پاکستان کی پانچویں بڑی کاروباری شخصیت رہے ہیں،’’ لیک سٹی ہولڈنگ ‘‘کے مالک ’’گوہر اعجاز‘‘ 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے کاروباری مالک ہیں،جو پاکستان کے امیر ترین بزنس ٹائکونز کی لسٹ میں آتے ہیں۔

  سردار یاسین ملک ، حبیب اللہ خان ، شیخ محمد جاوید، عقیل کریم ڈھیڈی ، بشیر جان اور میاں عامر محمود بھی پاکستان کی ارب پتی کاروباری شخصیات ہیں،ان کے علاوہ نسرین قصوری ، جہانگیر ترین اور علیم خان کا شمار بھی پاکستان کی امیر ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔

  رپورٹ کے مطابق داؤد گروپ کی کاروباری مالیت 2 ارب 39 کروڑ ڈالرز ، میزان گروپ کی کاروباری مالیت 2 ارب 38 کروڑ ڈالرز اور عارف حبیب گروپ کی ایک ارب 57 کروڑ ڈالرز ہے، آغا خان گروپ  ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز کا مالک ہے۔

،اٹک گروپ ایک ارب 35 کروڑ ڈالرز ،  پاکستان ٹوبیکو گروپ ایک ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ، سفائر گروپ کے میاں عبداللہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز ،  لاکھانی گروپ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز ، ہاؤس آف حبیب ایک ارب 17 کروڑ ڈالرز اور میر ابراہیم گروپ ایک ارب 12 کروڑ ڈالرز کے کاروبار کا مالک ہے ۔

 پاکستان کے 22 کھرب پتی کاروباری خاندانوں میں سے آج 5 خاندان موجود ہیں، گذشتہ 50 سالوں میں 35 نئے ارب پتی کاروباری خاندان سامنے آچکے ہیں، سید بابر علی ، حبیب رفیق ، حسین داؤد،طارق سہگل گروپ کا شمار آج بھی ارب پتی خاندانوں میں ہوتا ہے۔

>