ایک نیوز:ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا،ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کا 42 سالہ مریض اٹک کا رہائشی ہے۔
منکی پاکس کا مریض 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا، بی ایچ ایس عملے نے مسافر میں منکی پاکس علامات کی تصدیق کی، علامات موجودگی پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا۔
ذرائع قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی،منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔