راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید پانچ کیسسز رپورٹ 

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2769 مقدمات درج کیے گئے

۲۱-اگست-۲۰۲۵
Five more cases of dengue virus reported in Rawalpindi

ایک نیوز:راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید پانچ کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

شہر میں مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 51ہو گئی ،ڈینگی وائرس سے متاثرہ 25 افراد ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔

11لاکھ28ہزار411مقامات کو چیک اور 87336 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2769 مقدمات درج کیے گئے۔

1185مقامات کو سیل کر دیا گیا،2943ٹکٹ جاری جبکہ47لاکھ 77500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔