کمپنیزکی من مانیاں،ہر ماہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا انکشاف 

فلیجل ٹیبلٹ پیکٹ کی قیمت 803 سے 923 روپے کر دی گئی

۲۱-اگست-۲۰۲۵
Companies' arbitrariness, drug prices increase every month, revealed

ایک نیوز:پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں کنٹرول کے بعد خودساختہ ہو شربا اضافہ ہو گیا ۔

ادویات بنانے والی کمپنیز من مانی قیمتوں کا تعین کرنے لگی ،ہر ماہ ادویات کی قیمتوں اضافے کا انکشاف ہو اہے۔

نیوروبیان انجیکشن کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دی گئی، فلیجل ٹیبلٹ پیکٹ کی قیمت 803 سے 923 روپے کر دی گئی، خون کی کمی کیلئے استعمال ہونیوالے کیپسول سینگوبیان کی قیمت 230 سے 300 روپے کر دی گئی۔

 پونسٹان فورٹ پیکٹ 865 سے 1095 اور پونسٹان سادہ 1800 سے 2108 روپے کر دی گئی۔

 سکارڈ پلس 156 سے 256 روپے کر دی گئی، ڈیکلوران ٹیبلٹ 170 روپے سے 365 روپے کر دی گئی ،شوگر کیلئے استعمال ہونیوالی سیٹامیٹ پیکٹ 470 سے 650 روپے کر دیا گیا۔

 میو کین سیرپ 156 سے 173 روپے کر دی گئی ،پینا ڈول ٹیبلٹ پیکٹ 600 روپے سے 843 روپے کر دی گئی ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کے پاس روٹی کھانے کیلئے پیسے نہیں ادویات کیسے لیں ، حکومت ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔