ایک نیوز:راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کی مزید13کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے11اور مری سے2کیس رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے مجموعی طور پر70جبکہ مری سے 64کیسز رپورٹ ہوئے۔
راولپنڈی میں مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے متاثر افراد کی تعداد70ہو گئی ،ڈینگی وائرس سے متاثرہ 30 افراد ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے،12لاکھ45ہزار93مقامات کو چیک اور 100445 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر2957مقدمات درج جبکہ1251مقامات کو سیل کر دیا گیا، 3015 ٹکٹ جاری جبکہ 64 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔