ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریاں سر اٹھانے لگیں ۔
ڈینگی ، ڈائریا ، ملیریا اور سکن کی بیماریوں سمیت دیگر رپورٹ ہونے لگیں ،گزشتہ ایک ماہ میں 16 ہزار سے زائد لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے، پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 168 مریض رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ ایک ماہ میں ٹوٹل 16 ہزار 900 مریض رپورٹ ہوئے ،پنجاب میں یکم جنوری سے اب تک ڈینگی کے ٹوٹل مریض 321 رپورٹ ہوئے، یکم جنوری سے تاحال لاہور 68 ، راولپنڈی 54 ، جھنگ 20 ، ملتان 15 ، مری و اسلام آباد 49 ، فیصل آباد 14 مریض رپورٹ ہوئے ۔
گزشتہ ایک ماہ میں ڈینگی کے 112 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ ایک ماہ میں لاہور 43 مریض ، مری 22 ، راولپنڈی 39 مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب بھر میں ایک ماہ میں سانپ کے کاٹنے کے 8 مریض رپورٹ ہوئے ۔
ایک ماہ میں کتے کے کاٹنے کے 12 مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب بھر میں متاثرہ علاقوں میڈیکل کیمپس لگائے ہوئے ہیں ،تمام مریضوں کا علاج بڑے احسن طریقے سے کیا جا رہا ہے ،تمام علاقوں ادویات کی وافر مقدار موجود ہے ۔