ایک نیوز: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کو کافی کی خوشبو پسند ہے لیکن وہ اسے پی نہیں سکتیں،مگر کیوں آئیے بتاتے ہیں۔
اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا نے حال ہی ایک انٹرویو میں اپنی ڈائیٹ کے حوالے سے انکشافات کیے،بتایا کہ میں چائے کافی پینے سے زیادہ لسی،ناریل پانی اور سادہ پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
51 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے چائے اور کافی جیسے مشروبات کو آزمایا ضرور ہے لیکن وہ جسم کو راس نہیں آئے،میں نے کافی پی کر ہمیشہ بُرا ہی محسوس کیا،کافی کا ذائقہ عجیب سا لگا اور میرا پیٹ بھی خراب ہو گیا، اس لیے مجھے لگا کہ یہ میرے لیے صحیح نہیں ہے،مجھے کافی کی خوشبو بہت پسند ہے مگر پینے کے قابل نہیں لگتی۔
ملائکہ نے انکشاف کیا کہ وہ چائے یا کافی کی شوقین نہیں ہوں ،میں کبھی چائے یا کافی پسند کرنے والوں میں شامل نہیں ہوئی، بچپن ہی سے مجھے دودھ پسند رہا ہے،صبح اُٹھتے ہی مجھے کافی یا چائے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اس کے بجائے میں ناریل پانی یا دن میں ایک گلاس لسّی پینا زیادہ پسند کرتی ہوں۔
ملائکہ کا کہنا تھا کہ ہر شخص مختلف ہوتا ہے، سب کی اپنی پسند و ناپسند اور جسمانی ردعمل ہوتا ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ پانی، ناریل پانی اور چھاچھ(لسّی) جیسے مشروبات زیادہ قدرتی اور صحت بخش متبادل ہیں۔