امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے دوست فٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی سے منگنی کر لی

منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پر کیا گیا

۲۷-اگست-۲۰۲۵
American singer Taylor Swift is engaged to football player Travis Kelce.

ویب ڈیسک:امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے دوست فٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی سے منگنی کر لی۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پر کیا،پوسٹ میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹریوس کیلسی نے ٹیلر سوئفٹ کیلئےخصوصی ڈائمنڈ کی رنگ ڈیزائن کروائی ہے،ٹیلر اور کیلسی گزشتہ دو سالوں سے ایک دوسرے کیساتھ ہیں اور اکثر تقریبات میں بیک وقت شرکت کرنے کے باعث خبروں کی زینترہتے ہیں۔

ان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جبکہ مداحوں کیجانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔