ایک نیوز:راولپنڈی اور مری میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے19کیسز رپورٹ ہوئے ۔
راولپنڈی سے مجموعی طور پر88جبکہ مری سے71کیسز رپورٹ ہوئے ،راولپنڈی سے متاثرہ 58 اور مری سے 29 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،11لاکھ 69 ہزار 686 مقامات کو چیک اور 103119 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3062 مقدمات درج جبکہ 1417مقامات کو سیل کر دیا گیا 3064 ٹکٹ جاری جبکہ 73 لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ہری پور میں بھی ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں ،ڈینگی سے متاثرہ 95مریض ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتا ل لائے گئے ۔
اس وقت ڈی ایچ کیو ہری پورہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں 15مرد وخواتین مریضوں کا علاج جاری ہے ۔