ویب ڈیسک:ایمن خان اور مینب بٹ کی چھوٹی سی فیملی میں تیسرے مہمان کی آمد ہو گئی،منیب بٹ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں نئے آنے والے مہمان کا نام بھی صارفین سے شیئر کیا۔
27 اگست کو صارفین منیب بٹ کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر حیران رہ گئے،شیئر کی گئی سٹوری میں انہوں نے بتایا کہ ان کی خوبصورت فیملی میں ننھی پری نے قدم رکھا ہے،اداکار نے پیدائش کی تاریخ 26 اگست لکھی تھی جبکہ اس معصوم فرشتے کا نام انہوں نے 'نیمل منیب' رکھا ہے۔
اس خوشخبری کے بعد مداحوں اور معروف شوبز شخصیات کیجانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے،سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹااسٹوری کا اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی پہلی بیٹی امل 2019 میں پیدا ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی مرال 2023 میں اور اب تیسری ننھی پری 2025میں اس چھوٹی سی فیملی کا حصہ بن چکی ہے۔