پاکستان کی سی فوڈ انڈسٹری کے لیے خوشخبری

پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتریں

۳۰-اگست-۲۰۲۵

ایک نیوز:وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی جانب سے بڑا اعلان کر دیا گیا،پاکستان کو امریکا میں 4 سالہ مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی۔

جنید انوار چوہدری  کے مطابق اجازت پاکستانی سی فوڈ معیار کا عالمی اعتراف ہے،پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتریں،سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہوگیا ہے۔

 جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات کو امریکا کی منظوری سے استحکام ملے گا،پاکستان نے گزشتہ سال 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی جبکہ  489 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا،اگلے سال 600 ملین ڈالر برآمدات کا امکان ہے۔