امریکی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کے فروغ کے ضمن میں اہم پیش رفت

امریکہ میں پاکستانی برآمدات کے اضافے میں خاطرخواہ مدد ملے گی

۳۰-اگست-۲۰۲۵

ایک نیوز:امریکی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کے فروغ کے ضمن میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کی جانب سے پاکستان کے ماہی گیری کے ریگولیٹری معیارات کی توثیق  کردی گئی۔

این او اے اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ماہی گیری ریگولیڑی معیار امریکی ضروریات کے عین مطابق قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ توثیق سے ماہی گیری کے حوالے سے امریکہ میں پاکستانی برآمدات کے اضافے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔