پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 40پیسے فی لٹرکمی کی گئی

۰۱-ستمبر-۲۰۲۵
Changes in the prices of petroleum products

ایک نیوز:حکومت نےپٹرول کی قیمت برقراررکھنے کااعلان کیا ہے ،پٹرول کی قیمت 264روپے 61پیسے فی لٹررہے گی ۔

ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹرکمی کردی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 269روپے 99پیسے فی لٹرہوگئی۔

 لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 40پیسے فی لٹرکمی کی گئی،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 159روپے 76پیسے فی لٹرہوگئی ۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 1روپے 46پیسے کمی کی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176روپے 81پیسے فی لٹرمقررہے۔