ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کو بھی ثنا یوسف  کیطرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف

میری جان کو سنگین خطرہ ہے

۰۱-ستمبر-۲۰۲۵

ایک نیوز:ایک اور خاتون ٹک ٹاکر سمیہ حجاب  کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیے جانے کا معاملہ سامنے آ گیا،اسلام آباد کے  تھانہ شالیمار میں سمیہ حجاب کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے خاتون کا تعاقب کرتا رہا تھا،خاتون نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا گیا،31 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی  کی گئی تھی، کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں۔

ٹک ٹاکر نے ویڈیو بیان جاری کر کے بتایا کہ ان کی جان کو سنگین خطرہ ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو بیان پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں،شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔