کاروبارکااختتام،ہنڈرڈانڈیکس میں 1ہزار353پوائنٹس کا اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا

۰۱-ستمبر-۲۰۲۵

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1353پوائنٹس کا اضافے سے ایک لاکھ 49ہزار971 پر بندہوا ۔

سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر480کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا ،272کے شیئرزکی مالیت میں اضافہ 172 کی حصص میں کمی ریکارڈ  کی گئی۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 148،617پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا ،کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281روپے77پیسے سے کم ہوکر 281روپے 75پیسے پر بند ہوا۔