سونے کی قیمت میں ہوشربااضافہ

سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ70ہزار700روپے ہوگئی

۰۱-ستمبر-۲۰۲۵

ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 300روپے اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  سونے کی نئی قیمت 3ہزار 300روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ70ہزار700روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار829 روپے اضافہ ہوا،جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت3لاکھ17ہزار815روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس  کا ہوگیا ہے۔