ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ملزم کو تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا ہے تاہم پولیس نے ابھی تک گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا،ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے،ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور اُس نے 31 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے سامعہ حجاب کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔