ویب ڈیسک:’’ہماری پاری ہورہی ہے‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سوشل میڈیا اسٹار اور دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
حال ہی میں ادارہ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی،جس میں وہ پہلے سادہ اور بغیر میک اپ کے نظرآئیں اور پھر مکمل دلکش انداز میں جلوہ گر ہو ئیں۔
ویڈ یو میں انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا"پٹھان خون ہو ں،ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں"تاہم مداحوں کی رائے اس ویڈیو پر ملی جلی رہیں۔
کچھ صارفین نےکا کہنا تھا کہ دانا نیر بھی ہانیہ عامر جیسی ہیں جبکہ کچھ نے تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا ’’اتنی بڑی ایکٹریس کو ایسا نہیں کر نا چاہیے تھا‘‘کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اداکارہ بالی ووڈ یا پنجابی فلم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔