ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی رہی۔
تفصیلا ت کے مطابق کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1004پوائنٹس کا اضافہ ہوا، آج ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1لاکھ51ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاتھا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر حصص بازار تاریخ میں پہلی بارا150،975پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس 20 اگست 2025 کو150،591پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا تھا۔
آج مارکیٹ میں 44ارب روپے مالیت کے 1ارب 7کروڑ حصص کے سودے ہوئے دن بھر مجموعی طور پر 479کمپنیوں کا کاروبار ہوا،بازار میں 226کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 232میں کمی ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 149،971 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کاکہناہے کہ مالیاتی نظم و ضبط ،بہتر مالیاتی نتائج اور سرمائے کی آمد ریکارڈ توڑ تیزی کی وجہ بنی۔
دوسری جانب انٹربنک میں ڈالر 3پیسے سستا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈ انڈیکس 281روپے 75پیسے سے کم ہوکر 281روپے 72پیسے پر بند ہوا۔