سونے کی قیمت میں استحکام

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3ہزار 300روپے کا اضافہ ہوا

۰۲-ستمبر-۲۰۲۵

ایک نیوز:مارکیٹ میں گزشتہ روز  فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعدقیمتوں میں استحکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر برقرار رہا۔

مزید تفصیلات کے حساب سے  10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے پر برقرار رہی۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 3480 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3ہزار 300روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار 829روپے اضافی دیکھنے میں آ یا تھا۔