ایک نیوز:دوسری جنگ عظیم کی فتح کی80ویں سالگرہ کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف سمیت26عالمی رہنماشریک پریڈکےمہمان خصوصی تھے۔
روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بھی تقریب کا حصہ تھے، بیجنگ کے تیان آن من سکوائر پر شاندار پریڈ کاانعقاد کیا گیا،پریڈ کےآغاز پر چینی فوج کی توپوں کی سلامی دی گئی۔
پریڈ میں ہائپر سونک میزائلوں،ڈرونز اور ٹینک سمیت جدید اسلحہ کی نمائش کی گئی،چین کے صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انسانیت کو آج جنگ یاامن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
چینی صدرکا کہنا تھا کہ ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں کبھی توسیع پسندی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے،ہم کبھی اپنے ماضی کی مصیبت کو کسی دوسرے ملک پر عائد نہیں کریں گے،چینی عوام تاریخ کے درست رخ پر کھڑے ہیں۔
شی جن پنگ نے کہا کہ چینی قوم کی ترقی وخوشحالی کوروکا نہیں جاسکتا، چینی فوج قابل بھروسہ قوت ہے ، ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو،شی جن پنگ نے بطور کمانڈر انچیف پریڈ کا معائنہ کیا ،پریڈ میں چین کی عسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔