ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم پاکستان اور بیرون ممالک میں اپنے گانوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں،وہ آجکل کافی کنسرٹ کرہے ہیں۔
حال ہی میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کی ایک مداح سٹیج پر چڑھ کر گلوکار کے بلکل سامنے ڈانس کر رہی ہے۔
View this post on Instagram
+خاتون مداح کے ڈانس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کچھ لوگوں نے عاطف اسلم کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات پر بھی سوال اٹھایاہے۔
ایک مداح نے کہاکہ ان کے والد کا ابھی انتقال ہوا ہے اور وہ کنسرٹس میں مصروف ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ ایسا کون سا رشتہ بنایا جو انہیں روک نہیں پایا۔