ایک نیوز: ملک بھر کے99مخصوص اضلاع میں پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے، پولیو مہم کے ابتدائی دو روز میں ملک بھر میں 37فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی،خیبرپختونخوا میں 41اور بلوچستان میں 49 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔
پنجاب میں 23اور سندھ میں 47 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، اسلام آباد میں 44 فیصد بچوں کی ویکسین مکمل ہو چکی ہے، گلگت بلتستان میں 59اور آزاد کشمیر میں 65 فیصد بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
پاکستان اور افغانستان میں پولیو مہم کا بیک وقت انعقاد کیا جا رہا ہے،یاد رکھیں، پولیو ویکسین زندگی بھر کی معذوری سے تحفظ فراہم کرتی ہے، والدین سے گزارش ہے کہ پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
پولیو اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اپنے بچوں کی بروقت ویکسینیشن یقینی بنائیں، پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔
پنجاب کے 9 اضلاع میں سیلاب کے پیشِ نظر پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے،خیبرپختونخوا، باجوڑ اور دیر اپر میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔