افغانستان میں زلزلے سے  ہلاکتوں کی تعداد1500تک جا پہنچی

سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان کنڑ میں ہوا ہے

۰۳-ستمبر-۲۰۲۵
Death toll from earthquake in Afghanistan reaches 1,500

ویب ڈیسک:افغانستان میں قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، ہلاکتوں کی تعداد 1500 تک پہنچ گئی ہیں۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، زلز لے میں3500افراد زخمی جبکہ8ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔

افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان کنڑ میں ہوا ہے، بہت سے لوگ اپنی چھتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کا مرکز صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا جس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، یہ زلزلہ حالیہ برسوں میں افغانستان کی سب سے ہلاکت خیز قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے ۔