وزیراعظم شہباز شریف کابیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ 

وزیراعظم کی ہسپتال میں مؤثر نظام پر انتظامیہ کی تعریف

۰۳-ستمبر-۲۰۲۵
Prime Minister Shehbaz Sharif visits Anzhen Hospital in Beijing

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ چین جاری ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے دورے میں ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا ،وزیراعظم کی ہسپتال میں مؤثر نظام، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین خدمات کی فراہمی پر ہسپتال کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کو اسلام آباد میں زیر تعمیر منصوبوں اور وزارت صحت کو اسلام آباد میں زیر تعمیر جناح میڈیکل کمپلیکس اور دیگر ہسپتالوں میں آنژن ہسپتال کی طرز پر سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیر تعمیر ہسپتالوں میں چین کی طرز پر معیاری سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے، دورے میں وزیراعظم کو آنژن ہسپتال میں موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعظم کو دورے میں ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات اور ہسپتال کے مؤثر انتظام کے لیے موجود روبوٹس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات کا معائنہ کرایا گیا۔

 دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی شریک تھے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب شامل تھے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ افسران بھی شریک تھے    ۔