بالی ووڈ کنگ خان کی بیٹی بھی قانونی گرفت میں آ گئیں

غلط بیانی پرسہانا خان کو  قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے

03 September 2025

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو بھی قانونی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں زرعی اراضی کی خریداری کی ہے جبکہ دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہانا نے 2 پلاٹ 2023 اور 2024 میں خریدے تھے،جن کی مجموعی قیمت 22  کروڑ تھی جبکہ اب علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں خریدی ہے،اس پلاٹ کو سہانا نے  3  بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدا ہے اور انہیں اس پلاٹ کا وارث بتایا گیا ہے۔

واضح ہے کہ خریداری کے وقت دستاویزات میں سہانا کو مبینہ طور پر’’ کسان ‘‘بتایا گیا ہے،اس غلط بیانی پر اب سہانا خان کو  قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

>