وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان،خیمہ بستیوں میں  سہولیات کا جائزہ لیا

بستی لنگڑیال میں 500 خیمے لگائے  گئے ہی

۰۳-ستمبر-۲۰۲۵

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بستی لنگڑیال میں قائم خیمہ بستیوں میں پہنچ گئی،خیمہ بستیوں میں موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیمہ بستیوں میں رہائشیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،خیمہ بستیوں میں موجود لوگوں کو کوالٹی فوڈ،صاف پانی اور ہائجین پر توجہ دی جائے،سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے مویشیوں کی میڈیکیشن کی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیلاب کے ریلے بارے بریفننگ دی گئی۔

انتظامیہ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیمہ بستیوں کے فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام سہولیات موجود ہیں،جانوروں کے لیے چارہ اور ونڈے کا وافر انتظام کیا گیا،  مریم نواز کو ایم این اے علی قاسم گیلانی نے بھی تجاویز پیش کیں۔

انتظامیہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ  میں کہا گیا کہ بستی لنگڑیال میں 500 خیمے لگائے  گئے ہیں،ہیلتھ کی سہولیات اور اینٹی سنیک وینم بھی موجود ہے۔