سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ چاندی 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے

۰۳-ستمبر-۲۰۲۵
Gold reaches all-time high, rises by thousands of rupees

ایک نیوز:عالمی منڈی اورپاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں6ہزار روپے کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد قیمت376700روپے ہوگئی ہے۔

اسکے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو5144روپے کے اضافے سے 322959 روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر مہنگا ہوکر 3540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔