ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن جو دنیا بھر میں دی راک کے نام سے جانے جاتے ہیں اپنی نئی فلم سمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی، ڈوین جانسن دی راک کی نئی فلم دی سمیشنگ مشین کو حاضرین کیجانب سے داد دی گئی جس پر حاضرین کیجانب سے ایک طویل سٹینڈنگ اوویشن ملا جس پر راک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے رو پڑے۔
سوشل میڈیا پر راک کی رونے کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔
I am genuinely really happy for him lol #TheRock gets emotional over this standing ovation for ‘The Smashing Machine’ at #VeniceFilmFestival pic.twitter.com/baT8ADwdSP
— The Weekly Cut (@weeklycut) September 2, 2025
دی راک کی یہ فلم مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہےجس میں دکھایا گیا ہے کہ مارک کیر نے کئی اعزازات اپنے نام کیے لیکن منشیات کے استعمال کی وجہ سےمشکلات کا شکار بھی رہے۔
اس فلم میں مارک کیر کی ذاتی زندگی اور اُس وقت کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات دیکھائے گئے ہیں جس پر حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا ہے جس پر ڈوین اپنے آنسو نہ روک سکے۔
واضح رہے کہ راک کی فلم دی سمیشنگ مشین 3 اکتوبر 2025 کو دنیا بھرکے سینما میں پیش کر دی جائے گی۔