صارفین کی پرائیویسی کا الزام،گوگل کو اربوں روپے کا جرمانہ

آٹھ سال تک صارفین کا ڈیٹا خفیہ طور پر جمع کیا

۰۴-ستمبر-۲۰۲۵
Google fined billions of rupees for user privacy allegations

ویب ڈیسک :صارفین کی پرائیویسی کے الزام میںگوگل کو اربوں روپے کے جرما نے کا سامنا ہے۔

یہ مقدمہ سان فرانسسکو کی فیڈرل کورٹ میں زیرِ سماعت تھاجہاں گوگل پر الزام تھا کہ اس نے تقریباً آٹھ سال تک صارفین کا ڈیٹا خفیہ طور پر جمع کیا۔ 

متاثرہ صارفین کی جانب سے 30ارب ڈالر سے زائد کے دعوے دائر کیے گئے تھے۔

 عدالت نے فیصلہ "ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی" سیٹنگز کی خلاف ورزی کوبنیاد بناد بنا کر سنایا۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں گوگل کو دیگر مقدمات میں بھی ہرجانہ ادا کرنے کا سامنا رہا ہے، کچھ عرصہ پہلے ارجنٹینا کی ایک عدالت نے بھی گوگل کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ 

اس کیس میں گوگل اسٹریٹ ویو کیمرے نے 2015 میں ایک پولیس افسر کے گھر کے صحن کی تصویر بنا لی تھی جس وقت وہ برہنہ حالت میں موجود تھا۔

 اس کے بعد شہریوں نے گوگل اور چند میڈیا اداروں پر مقدمہ دائر کیاجس پر عدالت نے گوگل کو تقریباً 12 ہزار 400 ڈالرز ادا کرنے کا حکم سنایا۔