ویب ڈیسک:بھارتی مشہور ریئلٹی شو’’ بگ باس 19 ‘‘میں اب سے سلمان خان کی سکیورٹی کو بڑھا دی گئی ہے،وجوہات میں سامنے آیا ہے کہ شو میں حاضرین کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’’بگ باس‘‘ ایک مشہور رئیلیٹی شو ہے جس میں سلمان خان نے بہت سال میزبانی کی ہے اور اب 19ویں سیزن کی میزبانی بھی سلمان خان کررہے ہیں۔
بگ باس شو کے ناظرین جانتے ہیں کہ سلمان خان ہر ہفتے 'ویک اینڈ کے وار' میں ہی شو میں دکھائی دیتے ہیں،گیم کے شرکت کرنے والوں سے سخت سوالات کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ مختلف کھیل بھی کھیلتے ہیں۔
اس شو میں سلمان کو دیکھنے کیلئے حاضرین بھی شریک ہوتے ہیں لیکن اس بار انتظامیہ کی جانب سے حاضرین کے آنے پر پابندی لگائی گئی ہے،خبریں سننے میں آئی ہیں کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں،ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،اسی تناظر میں حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے حاضرین کی شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے۔
پروگرام کے’’سی ای او‘‘ رشی نیگی نے کہا کہ بگ باس 19 کے سیٹ پر پچھلے ڈھائی سالوں میں اب جا کر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، اس کی وجہ سلمان کو ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیاں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شو میں کسی بھی ناگہانی اور خلل سے بچنے کیلئے تقریباً 600 لوگ شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔