ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا منفی اختتام ،ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 56 اور 55 ہزار کی 2 سطحیں کھو دیں۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1701 پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 54ہزار439 کی سطح پر بند ہوا۔
ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 56ہزار 519 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی ،جبکہ کم ترین سطح 1لاکھ 54ہزار360 پوائنٹس رہی۔
سٹاک مارکیٹ میں دن بھر 39 ارب 91 کروڑ روپے مالیت کے 98 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ،476 کمپنیوں میں سے 180 میں تیزی اور 263 میں منفی رجحان رہا۔