ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے قبل گھرمیں پوجا پاٹ کرنا شروع کر دی۔
بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم بیٹل آف گالوان کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کر دیا،سکندر کی ناکامی کے بعد نئی فلم کی ناکامی کے خوف سے شوٹنگ سے قبل گنیش پوجا کا اہتمام کیا گیا۔
View this post on Instagram
بیٹل آف گالوان ایک حقیقی واقعے پر فلمائی جا رہی ہے، اس فلم میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان ہونے والی جنگ کی کہانی شامل ہے۔
یہ فلم نہ صرف ایک جنگی ڈراما سسپنس ہے بلکہ اس میں شائقین کے لیے بڑا سرپرائز بھی ہے۔
اس فلم میں پہلی بار سلمان خان اور بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔