ایک نیوز:پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف اقسام کے آلو 60 سے 80 روپے، پیاز 85 اور ٹماٹر 120 روپے کلو قیمت مقرر، سرکاری نزخنامہ کے مطابق مختلف اقسام کےکچالو 40 سے 130 روپے، سبزمرچ 110 اور شملہ مرچ 300 روپے کلو قیمت مقررکی گئی ہے۔
بینگن فی کلو 50 سے 60 روپے،لہسن 300 ، کھیرا 80 ، لیموں 110 اورادرک 500 روپےکلو قیمت مقرر، بھنڈی فی کلو 125، ٹینڈا 220 روپے، کدو 70 روپے کلو قیمت مقرر، پھول گوبھی 150، بند گوبھی 80 روپے،رشبین 200 روپے کلو قیمت مقررہے۔
دوسری جانب مرغی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،پولٹری مارکیٹ میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو کی قیمت 415روپے مقرر کی گئی،گزشتہ روز چکن کی قیمت فی کلو 425روپے تھی ۔
ایک دن میں مرغی کی ایک کلو قیمت میں 10روپے کی کمی ہوئی ہے ،مارکیٹ میں فارمی مرغی کے انڈوں کی قیمت 300 روپے درجن مقرر ہے۔