ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیر خزانہ محمد اور نگزیب کا سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات دینا ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،ملک ترقی کر رہا ہے، بیر و نی سرمایہ کاری آ رہی ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی جلد یقینی بنائیں گے،مستقبل میں سیلاب کی صورتحال سے بچنے کیلئے مستقل حکمت علمی کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے بجلی کے بل معطل کر کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا،آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں ہیں تو انہیں آگاہ کرنا بھی ضروری ہوتا ہے،سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔